اوکاڑہ ، شہد کی مکھیوں کا عابد شیر علی کے ظہرانے پر حملہ، کارکن چھوڑ کر بھاگ نکلے

اوکاڑہ ، شہد کی مکھیوں کا عابد شیر علی کے ظہرانے پر حملہ، کارکن چھوڑ کر بھاگ ...

  

        اوکاڑہ (آئی این پی)شہد کی مکھیوں کا پانی و بجلی کے وزیر مملکت کے ظہرانے پر حملہ، لیگی کارکن عابد شیر علی کو مصیبت میں چھوڑ کر بھاگ گئے ، کھانے میں بھگدڑ مچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی اتوار کو دیپالپور میں گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد میزبان رکن قومی اسمبلی راو¿ محمد اجمل خاں کی رہائش گاہ برج الیاس خاں ظہرانے میں شرکت کے لئے پہنچے جہاں پر ان کی خاطر مدارت کے لئے انواع و اقسام کے کھانے لگائے گئے عین اسی وقت شہد کی مکھیوں نے پنڈال پر حملہ کردیا جن سے خوف زدہ ہوکر ظہرانے میں شریک سینکڑوں لیگی کارکن عابد شیر علی کو وہاں چھوڑ کر بھاگ اٹھے ،ظہرانہ بھگدڑ کا شکار ہوگیا مکھیوں کا حملہ

مزید :

صفحہ آخر -