محمد علی ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 11 خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

محمد علی ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 11 خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                          لاہور(کرائم سیل) سی آئی اے صدر پولیس نے دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کرنے، ہاﺅس رابری، ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث محمد علی ڈکیت گینگ کے 11 ملزمان کوگرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلےا ہے۔ےہ بات ڈی ایس پی سی آئی اے نوانکوٹ ملک محمدفےاض نے آج اپنے دفتر مےں صحافیوں کو اس ڈکیت گروہ کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتائی ۔ اُنہوں نے بتایا کہ سی آئی نوانکوٹ کی پولیس ٹیم نے واردات کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے، ڈکیتی،راہزنی،ہاﺅس رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث محمد علی ڈکیت گینگ کے11 خطر ناک اشتہاری ملزموںمحمد علی، عبدالوہاب، عقیل، اشرف عرف ماما، لیاقت عرف بھٹی، عدنان عرف دانی، نعیم، اقبال عرف بالی، توقیر عرف مٹھو، شفیق عرف کاکا اور آصف عرف آسو کو گرفتار کر کے ان سے مختلف وارداتوں میں لوٹے ہوئے5لاکھ45ہزار روپے، ٹریکٹر، موٹر سائیکل، موبائل فونز ، دیگر قیمتی اشیاءاوربڑی مقدار میں ناجائز اسلحہ اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان نے نواب ٹاﺅن میں کوکا کولا فیکٹری کے سیکورٹی گارڈ سعید شاہ کو دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کرنے، چوہنگ میں پاک ہیرو فیکٹری میں گن پوائنٹ پر داخل ہو کر فیکٹری میں موجودملازمان کو باندھ کر سامان لوٹنے اور سٹی رائیونڈ کے علاقہ میں ایک گھر سے گن پوائنٹ پر ٹریکٹر، لائسنسی اسلحہ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءچھیننے کی وارداتوں سمیت تھانہ نواب ٹاﺅن، سٹی رائیونڈ، چوہنگ، جنوبی چھاﺅنی اوراقبال ٹاﺅن کے علاقوں میںسنگین نوعیت کی 12مزیدوارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ علاوہ ازیں ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس سے قبل بھی ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے مقدمات میں متعدد باد جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہیں دوبارہ وارداتوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیتے تھے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ ڈی آئی جی انویسٹی ذوالفقار حمید نے ڈاکوﺅں کے اس گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -