مشرف کے معاملہ پر نوازشر یف کو ڈٹ جانیکا مشورہ دینے والا انکا دشمن ہے ،شیخ رشید

مشرف کے معاملہ پر نوازشر یف کو ڈٹ جانیکا مشورہ دینے والا انکا دشمن ہے ،شیخ ...

  

لاہور/شیخوپورہ(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مشرف کے معاملے پر نوازشر یف کو ’’ڈٹ ‘‘جانیکا مشورہ دینے والا انکا دشمن ہے ‘(ن) لیگ کی پا لیساں جمہو ریت پر خودکش حملہ بھی ثابت ہو سکتیں ہیں ‘حکمران کو عوام کو بجلی کی لوڈشید نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانیکی بجائے اداروں سے محاذآرائی کو فر وغ دے رہی ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت جتنی جلد ی مشرف سے نجات حاصل کر لیتی ان کیلئے بہتر ہو تا مگر بد قسمتی سے حکمران پہلے دن سے ہی غلط راستے پر چل رہے ہیں جسکی وجہ سے ان کے اپنے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کی فوج سے محاذآرائی سمیت دیگر پا لیساں جمہو ریت پر خودکش حملہ ثابت ہو سکتی ہے اس لیے حکمرانوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے ورنہ آنیوالا وقت ان کیلئے مزید مسائل پیدا کر یگا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب جانے اور واپس آنے کے بعد بھی نہیں بدلے ‘ وہ غلط کھیل رہے ہیں‘ 2014موجود ہ حکومت کے حوالے سے انتہائی اہم ہے ، نواز شریف یا گھر چلے جائینگے یا پھر حکومت پوری کر جائینگے ‘اس وقت ضرورت ہے کہ فوج اور حکومت ایک ساتھ چلیں

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -