امن گولی سے نہیں مذاکرات کے ذریعے قائم ہو سکتا ہے،سمیع الحق

امن گولی سے نہیں مذاکرات کے ذریعے قائم ہو سکتا ہے،سمیع الحق

  

لاہور(آئی این پی) جے یوآئی (س) کے سر براہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ملک میں امن گولی اوربندوق سے نہیں مذاکرات کے ذریعے ہی قائم ہو سکتا ہے ‘ طالبان اور حکو مت کے در میان مذاکرات ناکام بنانے کی کوشش کر نیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ یگی ‘ملک میں امن ‘ طالبان نے آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی مطالبہ کیا ہے اور نہ ہی ہم کوئی غیر آئینی کام چاہتے ہیں۔ وہ اتوار کو جے یو آئی (س)کے سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کسی ایک شخص یا صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے اور امن کے قیام کا فائدہ سب کو ہوگا قوم انتظار کرے آنیوالے دنوں میں دہشت گردی کے خاتمے کیساتھ ساتھ ملک میں حقیقی امن کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ حکومتی مذاکرات کو متنازعہ بنانے کیلئے اب بھی بہت سی اندرونی و بیرونی قوتیں سرگرم عمل ہیں لیکن ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن گولی اور بندوق سے نہیں مذاکرات کے ذریعے ہی قائم ہوسکتا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -