وفاقی کابینہ میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے،شاہدخاقان عباسی

وفاقی کابینہ میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے،شاہدخاقان عباسی

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ کابینہ کی حدتک حکومت میں دھڑے بندی نہیں ہے ،اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے ،مشرف کوحالات کاسامناکرناچاہئے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کابینہ میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اورنہ ہی تقسیم ہے ۔وزراءکی مختلف ایشوزپررائے مختلف ہوسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ جمہوری جماعت ہے ،ہماری جماعت میں اختلاف رائے کوسناجاتاہے۔فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں ،ملک کومسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -