ڈیفالٹر وفاقی، صوبائی اداروں کے کنکشن دو روز میںکاٹنا شروع کر دینگے ‘ چیف ایگزیکٹو لیسکو

ڈیفالٹر وفاقی، صوبائی اداروں کے کنکشن دو روز میںکاٹنا شروع کر دینگے ‘ چیف ...

  

           لاہور(خبر نگار) چیف ایگزیکٹو لیسکو ارشد رفیق نے کہا ہے کہ ڈیفالٹرز وفاقی اور صوبائی اداروں کے کنکشن منقطع کر نے کا آغاز دو روز میں کر دےا جائےگا ‘ وفاقی حکومت کے محکموں کے ذمہ 589 ملین روپے اور صوبائی حکومت کے محکموں کے ذمہ4179 ملین روپے ہیں‘ لیسکو میں جدید سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر 57 ہزار ٹیوب ویل کنکشن کی ڈیجیٹل تصاویر کے ذریعے ریڈنگ لی جارہی ہے جس سے بجلی کی چوری اور اووربلنگ کے واقعات ختم ہو ئے ہےں‘عنقریب اس کو باقی صارفین پر لاگو کردیا جائے گا‘ بجلی کی بچت کے منصوبوں کے تحت لیسکو میں بینک، سکولز اور مساجد کو جلد شمسی توانائی پر منتقل کردیا جائے گا۔ اپنے اےک انٹر وےو کے دوران ارشد رفیق نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بجلی کے بچت منصوبوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے‘ لیسکو میں انرجی سیورز کی تقسیم کا کام جاری ہے جس سے 100 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے‘8 ماہ میں 3404 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جنہیں 1273 ملین روپے کے بل چارج کئے اور 736 ملین روپے ریکور کرا لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ15 اپریل تک وفاق اور صوبائی ادارے جو ڈیفالٹرز ہیں نے بجلی کے بل ادا نہ کئے تو کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے 589 ملین روپے اور صوبائی حکومت نے 4179 ملین روپے ادا کرنے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو

مزید :

صفحہ آخر -