انجینئرز نے اجازت دیدی، ڈی سی او کورپورٹ پیش کرنے کے بعد بڑا آپریشن شروع کردیاجائیگا حکومت جعلی عاملوں کیخلاف کارروائی کرے ،جاوید اختر انصاری

انجینئرز نے اجازت دیدی، ڈی سی او کورپورٹ پیش کرنے کے بعد بڑا آپریشن شروع ...

  

       ملتان( خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید اختر انصاری سے کہاہے کہ عامل اورپیر سادہ لوگوں خزانے اورزیور ڈبل کرنے کا چکر دیتے ہیں جس سے عام شہری نہ صرف رہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اوراپنے ساتھ کئی مزید جانیں بھی گنوا بیٹھتے ہیں حکومت پاکستان ان جعلی عاملوں اورپیروں کے خلاف کارروائی کرے اوران پر پابندی عائد کرنے کے لئے آئین کو موثر بنائے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دہلی گیٹ کے علاقہ میں سرنگ بیٹھ جانے کے واقعہ کے بعد کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ 10اہل علاقہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ ریسکیو آپریش جاری رہنے یانہ رہنے کافیصلہ کرے انجینئر ز نے 50فٹ گہری سرنگ میں جانے کی اجازت دے دی ہے اورڈی سی او کورپورٹ پیش کرنے کے بعد بڑا آپریشن شروع کردیاجائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -