ای سی ایل کے 1432ملزموں کو فرار کرنے والے ایف آئی اے کے 78افسروں سے تحقیقات کا حکم

ای سی ایل کے 1432ملزموں کو فرار کرنے والے ایف آئی اے کے 78افسروں سے تحقیقات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(زاہد علی خان) گزشتہ دو سال کے دوران ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود 1432ملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اس حوالے سے جن ائیرپورٹس اور چیک پوسٹوں سے یہ افراد فرار ہوئے ان کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جن افراد کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں ان میں انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے علاوہ ایک ڈائریکٹر ایف آئی اے کے خلاف بھی تحقیقات ہونگی۔ ذرائع کے مطابق ان کی تعداد 78بتائی جاتی ہے بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کو ایک ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے جو رپورٹ بھجوائی گئی ہے اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹاپ ٹین ملزم سرفہرست ہیں جبکہ ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے خلاف قتل انسانی سمگلنگ دھوکہ دہی لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کے الزامات ہیں، جس کے بعد وزیر داخلے نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے غالب علی بندیشہ کو ہدیات کی ہے کہ ایسے ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، باخبر ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تقریباً ای سی ایل میں شامل 129ملزم لندن ملائیشیا اور ساﺅتھ افریقہ اور سپین اور اٹلی میں فرار ہو کر وہاں اپنا دھندہ کر رہے ہیں وزیر داخلہ نے مزید حکم دیا ہے کہ ان افراد کو لانے کے لئے ٹیمیں بنائی جائیں معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے ایک ڈائریکٹر دو ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی ٹیم بنا دی ہے جو جلد ہی رپورٹ تیار کر کے بھجوائی گئی اور بیرون ملک فرار افراد کو وطن واپس لانے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ایف آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -