تحریک انصاف کا گیارہ مئی کے احتجاج میں عوامی تحریک کا ساتھ دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا گیارہ مئی کے احتجاج میں عوامی تحریک کا ساتھ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

          لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے گیارہ مئی کو ہونیوالے عوامی تحریک کے احتجاج کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے طاہرالقادر ی کے 11مئی کو ملک گیر احتجاج کے اعلان کے بعد قریبی ساتھیوں اور پارٹی عہدیداروں سے مشاورت مکمل کرلی ہے جبکہ اپوزیشن میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دے دیاگیاہے۔ یادرہے کہ 11مئی 2013ءکو پاکستان میں عام انتخابات ہوئے تھے جن میں دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے اور اب انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر 11مئی 2014ءکو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے موجودہ سسٹم کے خلاف ملک گیر احتجاج کااعلان کررکھاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -