لاہور کو پیپلز پارٹی کی تمام مرکزی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا ۔سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ

لاہور کو پیپلز پارٹی کی تمام مرکزی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا ۔سنٹرل ...

  

 لاہور(آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو فعال کرنے کیلئے پارٹی سے متعلق چار وںصوبوں کی خط کتابت لاہور بلاول ہاﺅس میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے آخری اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اور اس کے بعد پارٹی کی اعلی سطح کی مشاورت بھی ہوئی اور اس میں بھی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کو سراہا گیا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ساکھ بہت کمزور ہوگئی ہے۔ اگر بلاول بھٹو اور آصف زرداری کراچی کی بجائے لاہور قیام کریں تو پھر پارٹی میں مقبولیت کا رحجان ہوسکتا ہے جس کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور کو پیپلزپارٹی کی مرکزی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا . آصف زرداری اور بلاول بھٹو کراچی کی بجائے لاہور بلاول ہاﺅس کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تمام ہوم ورک لاہور میں مکمل کرلیا ہے اور رواں ماہ کے تیسرے ہفتے آصف زرداری اور بلاول بھٹو بلاول ہاﺅس لاہور آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو نے بھی عندیہ دیا ہے کہ اب پنجاب سے نئے خون کو آگے لایا جائے گا جس سے پارٹی کی ساکھ مضبوط ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -