دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ،آئی جی پنجاب

دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ،آئی جی پنجاب

  

دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ،آئی جی پنجاب           لاہور(وقائع نگار خصوصی) آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ ملک نے صوبے کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حکم جاری کیا ہے کہ بھتہ خوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے خلاف مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ بھی شامل کیا جائے اور سنگین نوعیت کے مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں بھجوائے جائیں معلوم ہوا ہے کہ آئی جی نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کسی ڈی پی او کے علاقے میں ایسا واقعہ ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ڈی پی اوز سے کہا ہے کہ وہ گشت کے نظام کو بہتر بنائیں اور بوقت ضرور ناکے لگائے جائیں ۔آئی جی پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -