ایران، 14سرحدی محافظوں کے قاتل16 باغیوں کو پھانسی دیدی گئی
تہران(آئی این پی ) ایران نے پاکستانی سرحد کے قریب 14 محافظوں کے قتل میں ملوث16 باغیوں کو پھانسی دیدی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرحد کے قریب ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں 14ایرانی سرحدی محافظ ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے ۔بعد ازاں نامعلوم ذرائع نے حملے میں ملوث اسلامی جمہوریہ کے مخالف باغیوں کی نشاندئی کی تھی ۔سیستان بلوچستان کے اٹارنی جنرل محمد مارزئی کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف گروپوں سے تعلق رکھنے والے 16 باغیوں کو ایرانی گارڈز کے قتل کے ملوث ہونے پر زاہدان کی جیل میں صبح کے وقت پھانسی دیدی گئی ہے۔
پھانسی