کچھ شرپسند اپنے مفادات کیلئے بات کابتنگڑبنارہے ہیں،کامران مائیکل

کچھ شرپسند اپنے مفادات کیلئے بات کابتنگڑبنارہے ہیں،کامران مائیکل

  

لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ بات کابتنگڑبنانے والے کسی کے دوست نہیں،ان کی باتوں پرکوئی کان نہ دھرے ۔افواہوں کوہوا دینے اورہمدردی کاڈھونگ کرنے والے خالی جمہوریت نہیں بلکہ ریاست کی سا لمیت پرکاری ضرب لگارہے ہیں۔ملک میںمصنوعی بے چینی اوربے یقینی کاتاثر دے کر ملک دشمن قوتوں کوغلط پیغام بھیجا جارہا ہے۔ قومی ادارے اپنے اپنے آئینی کردار کے مطابق کام کررہے ہیں۔ جمہوریت کوکمزورکرکے ریاست اورمعیشت کی مضبوطی کاخواب ہرگزشرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔جولوگ اسمبلیوں میں بیٹھ کر جمہوریت کیخلاف سازش کررہے ہیں انہیں شٹ اپ کال دینے کی اشدضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے مستقبل کافیصلہ عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے ،اس سلسلہ میں اپوزیشن رہنماﺅں کو سیاسی تبصرے کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔وزیراعظم میاں نوازشریف بڑے اعلیٰ ظرف ہیں،ان کے دل میں کسی کیلئے کوئی عداوت یارنجش نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف مسلسل نوبرس ہرقسم کے آمرانہ ہتھکنڈے آزمائے گئے اس کے باوجود وزیراعظم میاں نوازشریف کسی کوسیاسی انتقام کانشانہ بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔وزیراعظم میاں نوازشریف کے مطابق روشن مستقبل کی خاطر ماضی کی تلخ یادیں فراموش کرناہوں گی ۔

کامران مائیکل

مزید :

علاقائی -