وفاقی دارالحکومت میں تین نئے ہاﺅسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں تین نئے ہاﺅسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آن لائن)وزارت ہاﺅسنگ وتعمیرات نے وفاقی دارالحکومت میں تین نئے ہاﺅسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ لاہور میں پی ایچ اے نے جاری منصوبے مکمل کر لئے ہیں جن میں وفاقی کالونی کا85 فیصد کا مکمل ہو چکا ہے اور یہ پراجیکٹ جون2014 ءتک مکمل ہو جائے گا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک ہزار ریاستی یونٹس پر مشتمل نئے ہاﺅسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کا مقصد ملک میں گھروں کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہاﺅسنگ پراجیکٹس فلیٹوں پر مشتمل ہوگا اور ان پراجیکٹس کو کم آمدن افراد سرکاری و جنرل پبلک کے لئے موزوں ہوگا۔

نئے ہاﺅسنگ منصوبے

مزید :

علاقائی -