لیبیا کے نئے وزیر اعظم عبد اللہ الثانی مستعفی ہو گئے

لیبیا کے نئے وزیر اعظم عبد اللہ الثانی مستعفی ہو گئے

  

طرابلس(آن لائن)لیبیا کے نئے وزیر اعظم عبداللہ الثانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اْن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک روزقبل اْن پر اور اْن کے اہل خانہ پر مسلح حملہ کیا گیا۔ الثانی کے بقول وہ نئے وزیر اعظم کی تقرری تک یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔ اْنہیں پچھلے منگل کے روز ہی ملکی پارلیمان نے نئی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

مزید :

علاقائی -