سینٹ کاہنگامہ خیز اجلاس آج شام چار بجے شروع ہوگا

سینٹ کاہنگامہ خیز اجلاس آج شام چار بجے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)سینٹ کاہنگامہ خیز اجلاس آج (پیر کو)پارلیمنٹ ہاﺅس میں شام چار بجے شروع ہوگا۔ چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں امکان ہے کہ حکومت تحفظ آرڈیننس پاکستان بل پیش کرے گی جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بل کی سخت مخالفت کئے جانے کا امکان ہے۔پیپلزپارٹی پہلے ہی یہ بل منظور نہ کرنے کا اعلان کر چکی ہے اور اسے سینٹ میں واضح اکثریت کے ساتھ ساتھ دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔سینٹ میں ایک اور بڑی جماعت جمعیت علماءاسلام ف ہے جو حکومت کی طرف سے مختلف امور پر اعتماد میں نہ لینے پر وزارتوں سے استعفے دی چکی ہے اور امید ہے کہ اس کے ارکان بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔حکومت نے قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت کے بل پر یہ بل منظور کرایا تھا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے مخالفت اور بعد ازان اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔
سینٹ اجلاس

مزید :

علاقائی -