لاپتہ ملائیشین طیارہ کو اغواءکر کے افغانستان مین رکھا گیا ہے۔روسی انٹیلی جنس کا دعویٰ

لاپتہ ملائیشین طیارہ کو اغواءکر کے افغانستان مین رکھا گیا ہے۔روسی انٹیلی ...

  

             ماسکو،کابل(آن لائن)روسی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ لاپتہ ملائیشین طیارہ ایم ایچ 370 حادثے کا شکار نہیں ہوا بلکہ اسے اغواءکر کے افغانستان لایا گیا ہے جہاں تمام مسافروں کو یرغمال بنا کر انہیں گروپوں کی شکل میں رکھا گیا ہے ۔روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ ملائیشین طیارے کا پا ئلٹ بے قصور ہے ۔طیارے کو نامعلوم شدت پسندوں نے اغواءکیا اور اسے افغانستان میں لے جایا گیا ہے جہاں239 مسافر اور عملے کے ارکان کو قید کر کے رکھا گیا ہے ۔انٹیلی جنس حکام کے مطابق تمام یرغمال مسافروں کو7 گروپوں میں تقسیم کر کے پاکستان سے ملحقہ افغان صوبے قندھار کے مختلف مقامات میں رکھا گیا ہے جبکہ طیارہ بھی اسی علاقے میں ہے ۔رپورٹ کے مطابق شدت پسند امریکہ اور چین کے ساتھ بارگیننگ میں مصروف ہیں

مزید :

صفحہ آخر -