نظریہ پاکستان کے احیاءکے لیے چلائی جا نے والی تحریک مزید منظم کریں گے ۔حافظ محمد سعید

نظریہ پاکستان کے احیاءکے لیے چلائی جا نے والی تحریک مزید منظم کریں گے ۔حافظ ...

  

 پشاور ( آئی این پی ) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں چاروں اطراف سے پاکستان کا گھیراﺅ کر رہی ہیں۔ افغانستان میں شکست کا بدلہ پاکستان سے لینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ قومی دفاع کے مسئلہ پر پوری قوم کا متحد ہونا انتہائی ضروری ہے۔ قبائلی عوام محب وطن اور سچے مسلمان ہیں۔ دشمن سازشیں کر کے مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں‘ ہمیں مل جل کر ان کوششوںکو ناکام بنانا ہے۔ اتحاد ہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔ لسانی جھگڑے اور فرقہ واریت ختم کرنے کیلئے لاالہ الااللہ کی دعوت عام کرنے کی ضرورت ہے۔ نظریہ پاکستان کے احیاءکیلئے چلائی جانے والی تحریک مزید منظم کریں گے۔وہ مرکز خیبر فوارہ چوک صدر پشاور میں جماعةالدعوة کے زیر اہتمام کارکنان کے ایک بڑے تربیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شہر اور گردونواح سے آنے والے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تربیتی اجتماع سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، مفتی مبشر احمد ربانی، مولانا نصر جاوید، شیخ عبدالحمید، مولانا وحید الزماں و دیگر نے خطاب کیا۔ امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں کوئی سندھی، بلوچی، پنجابی اور پشتون کا مسئلہ نہیں۔ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو علاقائیت اور زبانوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ اسی بنیاد پر سندھ، بلوچستان اور دیگر خطوں میں علیحدگی کی تحریکیں کھڑی کرنے اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ فرقہ واریت اور گروہ بندیوں کے سلسلے ترک کئے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو سیکولر بنانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں۔ پاکستانی قوم کو فکری انتشار کا شکار اور اسکا اسلامی تشخص تبدیل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، ان سازشوں کے آگے بند باندھنا ہونگے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اتحادویکجہتی کا ماحول اور ایک بار پھر سے قیام پاکستان والے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، احیائے نظریہ پاکستان مہم کے ذریعہ ملک بھر میں لوگوں کو متحد و بیدار کریں گےحافظ محمد سعید

مزید :

صفحہ آخر -