15سال پرانے تجارتی تنازعات طے کرنے کیلئے روسی وفد کو پاکستان کی دعوت

15سال پرانے تجارتی تنازعات طے کرنے کیلئے روسی وفد کو پاکستان کی دعوت ...

  

                                           اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان نے روس کیساتھ 15سال پرانے تجارت سے متعلق مالی تنازعات کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے رواں ماہ اپریل میں روسی حکام کو پاکستان کا دورہ کرنے کی تجویز دیدی ہے جس میں پاکستانی برآمدکنندگان کے 10کروڑ ڈالرز سے زائد کلیمز کی ادائیگی کا معاملہ شدو مد کیساتھ اٹھایا جائیگا۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزارت تجارت نے15سال پرانے مالی تنازعات کے حل کیلئے روس حکومتی کو ایک وفد اس مہینے پاکستان بھجوانے کیلئے حال ہی میں ایک خط لکھا ہے تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت روس کیساتھ تجارت سے متعلق پرانے مالی تنازعات کے حل کیلئے سنجیدہ ہے اور اسکی واضح مثال یہ ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس ضمن میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جو متحرک انداز سے کام کررہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -