قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال یکم جون سے شروع ہوگا

قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال یکم جون سے شروع ہوگا

  

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال یکم جون سے شروع ہوگا ۔موجودہ پارلیمانی سال کے119 دن مکمل کر لئے ہیں جبکہ 11 دن باقی رہتے ہیں وہ آئندہ اجلاس میں پورے ہو جائیں گے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا موجودہ پارلیمانی سال 31 مئی کو مکمل ہوگا جس میں قومی اسمبلی اجلاس کے آئین کے مطابق130 دن بھی مکمل ہو جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ قومی اسمبلی کا پارلیمانی سال یکم جون سے شروع ہوگا۔

پارلیمانی سال

مزید :

علاقائی -