22سالہ نوجوان اپنے ہی گھر میں کھودی گئی سرنگ میں زندہ دفن۔والدین اور بہن گرفتار

22سالہ نوجوان اپنے ہی گھر میں کھودی گئی سرنگ میں زندہ دفن۔والدین اور بہن ...

  

 ملتان(سٹاف رپورٹر) خزانے کی تلاش میں 20 سالہ نوجوان گھرمیں کھودی گئی سرنگ میں دب کر جاں بحق ہوگیا۔ ڈی سی اوکے حکم پر کئی گھنٹوں سے جاری ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔ علاقہ کے ایم پی اے کی سربراہی میں10 رکن کمیٹی قائم، آج دوبارہ ریسکیو آپریشن کے ذریعے متوفی کی لاش نکالی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ محلہ باغ ویڑہ کے رہائشی عالم کو نام نہاد عامل نے بتایاکہ اسکے گھرمیں خزانہ ہے۔ جس کے لئے سے کھدائی کرنا پڑے گی جس پر عالم کے 22سالہ بیٹے ذیشان نے گھرمیں کھدائی شروع کردی۔ گزشتہ سے پیوستہ شب جب ذیشان معمول کے مطابق کھودی گئی سرنگ میں داخلک ہوا تو 30 فٹ تک گہرائی میں جانے کے بعد سرنگ اچانک بیٹھ گئی۔ جس میں دب کر ذیشان دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 متعلقہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اورزیشان کو نکالنے کی کوشش کی۔ تاہم ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوںنے ریسکیو آپریشن رکوادیا۔ ڈی سی او نے علاقہ کے ایم پی اے جاوید انصاری کی سربراہی میں اہل علاقہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ اس موقع پر ڈی سی او نے کہاکہ ریسکیو آپریشن اس لئے رکوا دیا گیا آس پاس کے مکانات کچے اور خستہ حال ہیں یہاں آپریشن کرنے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچ سکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ جو فیصلہ کریگی کہ ریسکیوآپریشن کرکے سرنگ میں سے ذیشان کو نکالا جائے یا عمارت کو گرا کر آپریشن کیا جائے۔ اس موقع پر لیگی ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی، ایس پی سٹی خالد رو¿ف ودیگر ضلعی انتطامیہ کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ تاہم ریسکیو اہلکاروں کاکہناہے کہ بائیس سالہ ذیشان کو سرنگ میں دبے ہوئے 24گھنٹے گزر چکے ہیںاور دم گھٹنے کے باعث وہ جاں بحق ہوچکاہوگا۔ انکا کہنا تھاکہ اب ریسکیو آپریشن آج دن کی روشنی میں ہوگا۔ دریں اثناءخزانے کی تلاش میں کھدائی کرانے والے والدین اور متوفی کی بہن کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز پولیس نے تھانہ دہلی گیٹ کے متوفی ذیشان اور اسکے والد عالم ،و الدہ یاسمین اور بہن صائمہ کے دفعہ322کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے اور مذکورہ ملزمان کے حراست میں لے لیا گیاہے۔ ایف آئی اے میں لکھا گیا ہے کہ محلہ باغ ویڑہ میں خستہ حال مکانات عمارتیں میں اور اس قسم کی کھدائی سے دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچ سکتاہے۔ ایف آئی آر میں سرنگ میں دبنے والے بائیس سالہ ذیشان کو جاں بحق قرار دیا گیاہے۔خزانہ کی تلاش

مزید :

صفحہ آخر -