اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بہترین معاشی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے رانا تنویر حسین

اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بہترین معاشی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے رانا تنویر ...

  

                                            لاہور(آن لائن)دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان کا ہے۔ پاکستان نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی میعشتوں میں شامل ہو جائے گا اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو ساز گار بنایا جا رہا ہے ملک کی اقتصادی صورتِحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بہترین معاشی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ پاکستان دفاعی آلات کو دنیا میں متعارف کرواکر کثیر زرِ مبادلہ کما سکتا ہے۔ وہ آج ملائیشیا روانگی سے قبل شیخوپورہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر اپنے وفد کے ہمراہ ملائیشیا میں ہونے والی دفاعی آلات کی نمائش میں شرکت کیلئے ملائیشیاروانہ ہونگے۔ اپنے دورہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ گہرے مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں ہم ملائیشیا کی ترقی اور تجربات سے فائدہ اُٹھائیں گے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ساتھ وفود کے تبادلوں سے ملائیشیا کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا بے شمار منصوبوں پر مشترکہ کام کر رہے ہیں اِن منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

رانا تنویر حسین

مزید :

علاقائی -