سندھ میں 20ہزاراساتذہ بھرتی کرنے کی منصوبہ بندی

سندھ میں 20ہزاراساتذہ بھرتی کرنے کی منصوبہ بندی

  

حیدرآباد(آئی این پی) سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے انتہائی سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ محکمہ تعلیم میں 20ہزاراساتذہ بھرتی کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اساتذہ کی بھرتی کے بعد امید ہے کہ سندھ میں بندتین ہزار سکول کھل جائیں گے،وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ‘ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم اپنا تعلیمی نظام اورنصاب کو اس طریقے سے جدید بنائیںکہ طالبعلم صرف امتحان پاس کرنے کیلئے نہیں بلکہ شعوری طور پر علم حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کریں جس سے نئی نسل سے نقل کرنے کا رجحان ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

علاقائی -