طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوئی واضح پالیسی نہیں، آفتاب شیر پاﺅ

طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوئی واضح پالیسی نہیں، آفتاب شیر پاﺅ

  

اسلام آباد (آن لائن)قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاﺅ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں حکومت کی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آرہی ،مذاکرات کے ساتھ ساتھ تشدد کے واقعات بھی جاری ہے جس پر تشویش ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی ہے اور ابھی تک لوکل باڈی الیکشن نہیں کروائے ۔90 دن میں کرپشن ختم کرنے والی پارٹی کے وزراءپر کرپشن چارجز لگنے شروع ہوگئے جس کا سارا ملبہ ڈی جی اور سیکرٹری پر ڈالا جارہا ہے ۔صحت انصاف پروگرام کے لئے باہر سے پیسہ آیا ہے ۔پی ٹی آئی حکومت صوبے میں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -