خیبر پختونخوا میں چالیس ہزار گیس کنکشن کی فراہمی کیلئے اوگراسے اجازت طلب

خیبر پختونخوا میں چالیس ہزار گیس کنکشن کی فراہمی کیلئے اوگراسے اجازت طلب

  

پشاور (آن لائن)سوئی ناردرن گیس کی انتظامیہ نے خیبر پختونخوا میں چالیس ہزار گھریلو ،کمرشل اور انڈسٹریل کو کنکشن کی فراہمی کے لئے اوگرہ سے اجازت طلب کر لی ہے ۔ جبکہ گیس کی قیمتوں میں یکم جولائی 2014سے 179.55فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کی اجازت بھی مانگ لی ہے ۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مجموعی طور پر تین لاکھ نئے کنکشن فراہم کئے جائینگے ۔ سوئی ناردرن گیس کے مطابق پشاور ریجن میں 33ہزار گھریلو ، 150کمرشل ، دس انڈسٹریل ، ابیٹ آباد ریجن میں چھ ہزار گھریلو ، پچیس کمرشل ، اور پانچ انڈسٹریز کو کنکشن ملے گے ۔ سوئی ناردرن گیس نیٹ ورک پر اب تک دس لاکھ کنکنشوں کی درخواستیں زیر التواءپڑی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -