ساہیوال اوکاڑہ ستگھرہ میں مختلف واقعیات 3 افراد ہلاک 3 بچے زخمی

ساہیوال اوکاڑہ ستگھرہ میں مختلف واقعیات 3 افراد ہلاک 3 بچے زخمی

  

                                      ساہیوال ( بیورورپورٹ)بھائی نے اپنے سگے بھائی کو چھری مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔تفصیلات کے مطابق89/6-Rاڈا پر غلام فرید کابیٹا غلام شبیر عرف ندیم اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑ رہاتھاکہ اس دوران اسکا دوسرا بھائی محمد سلیم آگیا جس نے اسے چھڑانے کی کوشش تو ملزم غلام شبیر نے چھری کے وارکرکے محمد سلیم کو شدید زخمی کردیا۔ زخموںکی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑگیا ۔ پولیس تھانہ فرید ٹاﺅن نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔اوکاڑہ کے نواح میں ماموں نے رشتہ داری کے تنازعہ پر بھانجی کو قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ موضع علاول کے میں ایک شخص محمد اشرف نے اپنے بھائی ولائت کے ھمراہ فائر مار کر اپنی بھانجی شاہدہ بی بی دختر احمد علی کھرل کو قتل کر دیا تھانہ گوگیرہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی یہ واردات رشتہ داری کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے پولیس تھانہ گوگیرہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ستگھرہ نئی آبادی میں الیکٹر ک گیزر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا دیوار اور چھت گر نے سے بچی جاں بحق خاتون سمیت تین بچے زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق نئی آبادی بصیر پور کے رہائشی محمد اعظم کے گھر پر بچے قرآنی تعلیم کے لیے آئے ہوئے تھے اسی دوران دیوار کے ساتھ نصب الیکٹرک گیزر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دیوار اور گھر کی دیگر دیواریں گر گئیں ملبے تلے دب جانے کے نتیجہ میں ہمسائے محمد اسلم کی کم سن بیٹی سدرہ جو قرآنی تعلیم کے لیے آئی ہوئی تھی دب کرجاں بحق ہو گئی گھر کی مالکہ فر حت بی بی اور دو بچے بھی زخمی ہو گئے جنہیں طبعی امدا د کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا دھماکہ کے بعد آوازدور دور تک سنی گئی جائے وقوعہ پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اکھٹے ہوگئے پولیس نے حاد ثہ کی تحقیقات شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -