تین سال کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 12 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد ملنے کا انکشاف

تین سال کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 12 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد ملنے کا ...

  

                                            اسلام آباد (آن لائن)گزشتہ تین سال کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو12 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ آن لائن کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کو2011-12 ءمیں 2 کروڑ80 لاکھ امریکی ڈالر اور2013-14 ءمیں 2 کروڑ80 لاکھ امریکی ڈالر اور2013-14 ءمیں4 کروڑ10 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد امداد ملی ہے۔مزید دستاویزات کے مطابق یہ امداد وزارت خزانہ کی وساطت سے اقتصادی امور ڈویژن حکومت پاکستان کو دی جاتی ہے ۔براہ راست کسی بھی ادارے کو امداد نہیں دی جاتی ۔مزید دستاویزات کے مطابق امداد مختلف پروگرام کے لئے دی جاتی ہے جن میں پی ایچ ڈی سکالر شپ (ملکی و بیرون ملک)نیٹ ورک سسٹم،پاکستان ایجوکیشن ریسرچ نیٹ ورک ،یونیورسٹیز کے لئے نیشنل ریسرچ پروگرام اور انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشٹو پروگرام شامل ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن

مزید :

علاقائی -