لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے جانیوالی ٹیموں کو سمندر کے پانی میں تیل مل گیا : آسٹریلیا
پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی حکام نے دعویٰ کیاہے کہ لاپتہ ملائشین طیارے کی تلاش کیلئے جانیوالی ٹیموں کو سمندر کے پانی میں تیل ملاہے تاہم گذشتہ چھ دن سے بلیک باکس کا کوئی سگنل موصول نہیں ہوسکا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی ایئرچیف نے بتایاکہ چھ دنوں سے بلیک باکس کے کوئی سگنل نہیں ملے البتہ چند کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر کے پانی سے دو لیٹر پٹرول ملاہے جس کے نمونے حاصل کرلیے ہیں، ٹیسٹ میں ایک ہفتے تک وقت لگ سکتاہے ۔اُنہوں نے بتایاکہ اب فیصلہ کیاگیاہے کہ زیرآب ملبے کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اُس کے لیے انسانوں کے بغیر چلنے والی آبدوز استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ایئرچیف نے بتایاکہ تیل ملنے اور آبدوزوں کے استعمال کے باجود ایم ایچ 370کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے ، یہ بھی نہیں معلوم کہ کتنے دن مزید لگ سکتے ہیں تاہم بھرپور آپریشن جاری ہے اور تلاش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔