برطانوی شہزادی ’کیٹ ‘ شہزادہ ولیم کے فل ٹاس حملے سے بال بال بچ گئیں

برطانوی شہزادی ’کیٹ ‘ شہزادہ ولیم کے فل ٹاس حملے سے بال بال بچ گئیں
برطانوی شہزادی ’کیٹ ‘ شہزادہ ولیم کے فل ٹاس حملے سے بال بال بچ گئیں

  

کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن اِن دنون نیوزی لینڈ کے دورے پر ہیں جہاں اُنہوں نے کرائسٹ چرچ میں اپنی کرکٹ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا ۔ برطانوی شہزاد ہ اور شہزادی کوکرائسٹ چرچ میں کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکی تشہیر کے لیے ایک تقریب میں شرکت کے دوران بچوں نے نمائشی میچ کھیلنے کی پیشکش کردی جسے شاہی جوڑے نے قبول کرلیا۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم نے بال پھینکی تو اُن کا ’فل ٹاس‘ شہزادی کے سرکے قریب سے گزرگیا اوراس ’حملے‘سے وہ محفوظ رہیں لیکن باقی گیندیں اُنہوں نے قدرے پراعتماد اندازمیں کھیلیں ، ایک بال پر تواُنہوں نے ’مڈآف‘ کی طرف اپنے پلاسٹک کے بلے سے زوردار ہٹ بھی لگائی ۔ شہزادی کیٹ نے اس موقع پر لال سکرٹ اور ’ہیل‘ والے جوتے پہن رکھے تھے ۔وہاں موجود کرکٹ کے کھلاڑیوں کاکہناتھاکہ اس لباس میں کرکٹ کھیل کر شہزادی نے بڑی بہادری دکھائی ۔شہزادہ ولیم نے بلا سنبھالااور ان کی کارکردگی قدرے بہترتھی ۔ شہزادہ ولیم کے مطابق وہ بچپن میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں لیکن کیٹ میڈلٹن کی یہ پہلی کوشش تھی ، اس لحاظ سے دیکھاجائے تو کیٹ نے بہترین کھیل پیش کیا۔

  

مزید :

ڈیلی بائیٹس -