عام آدمی پارٹی بھی ’خاص‘ نکلی

عام آدمی پارٹی بھی ’خاص‘ نکلی
Election
کیپشن: AAM india

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی عام آدمی پارٹی بھی بہت خاص نکلی،پارٹی کے درجنوں امیدوار کروڑ پتی ہیں، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئیں تو عام آدمی کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔بھارتی ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک رائٹس کی رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے 200 میں سے 86 امیدوار کروڑ پتی ہیں، بنگلور سے کھڑے ہونے والے بالا کرشنا کے اثاثے 189 کروڑ جبکہ مہاراشٹر کی انجلی دمانیہ 19 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔عام آدمی پارٹی کی ایک اور امیدوار سابق سٹاراور نیوز اینکر شازیہ علمی کے اثاثوں کی مالیت 30 کروڑ ہے۔ریٹائر جنرل کادیان کے اثاثے 13 کروڑ جبکہ اداکارہ و سیاستدان گل پانگ کے پاس 12 کروڑ روپے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے نظریاتی پالیسیوں کے سربراہ یوگندرا یادیو نے دو کروڑ کے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -