نوبیاہتا جوڑا پراسرار طورپر جاں بحق

نوبیاہتا جوڑا پراسرار طورپر جاں بحق
نوبیاہتا جوڑا پراسرار طورپر جاں بحق

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ شمس کے علاقے محمود آباد میں نوبیاہتا جوڑا پراسرار طورپرجاں بحق ہوگیاہے ۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو انس اور ثمینہ کی شادی ہوئی تھی اور وہ گھر کے بالائی حصے میں سورہے تھے ، پیر کی صبح نہ اُٹھنے پر گھروالوں نے دن گیارہ بجے کے قریب دروازہ توڑا تو دونوں میاں بیوی بستر پر مردہ پائے گئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں کے جسم پر تشدد کاکوئی نشان موجود نہیں تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ میں ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی ، ابتدائی طورپر کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

مزید :

ملتان -