ہمیں بھی کھانا کھلاو ، شہد کی مکھیاں عابد شیرعلی کے ظہرانے پر ٹوٹ پڑیں

ہمیں بھی کھانا کھلاو ، شہد کی مکھیاں عابد شیرعلی کے ظہرانے پر ٹوٹ پڑیں
sher
کیپشن: abid

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(نیوز ڈیسک)شہد کی مکھیوں نے وزیر مملکت پانی و بجلی کے ظہرانے پر حملہ کر دیا ۔پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی گزشتہ روز دیپالپور میں ایک گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچے ۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 146سے منتخب ن لیگ کے رہنما راومحمد اجمل خان نے اپنی رہائش گاہ پر عابد شیر علی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا تھا ۔ وزیر مملکت عابد شیرعلی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد ظہرانے میں شرکت کیلئے جب برج الیاس خاں پہنچے توشہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا ، جس کے بعد ظہرانے میں شریک سینکڑوں افراد ، لیگی کارکن اور واپڈ افسران چوہدری عابد شیر علی کو اکیلا چھوڑ کر بھاگ اٹھے،یہ صورتحال دیکھ کر عابد شیر علی نے بھی موقع سے راہ فرار اختیار کرنے میں ہی عافیت سمجھی ۔

مزید :

اوکاڑہ -