خزانے کی تلاش میں کھدائی کرنیوالے ذیشان کی لاش مل گئی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) خزانے کی تلاش میں گھر میں کھدائی کرنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق چالیس گھنٹے مسلسل آپریشن کے بعد تیس فٹ سے زائد گڑھا کھود کر نوجوان ذیشان کی لاش نکال لی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ریسکیو کے اہلکار ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑکر اندر پہنچ گئے اور سب سے پہلے اُنہیں کھدائی کرنیوالاہتھیار ملاجس کے بعد ہاتھوں سے کھدائی شروع کردی گئی اور بالآخر لاش نکال لی گئی ۔ یادرہے کہ ذیشان نے ایک مرلے کے گھر میں پیر کے کہنے پر خزانے کو تلاش کرتے ہوئے چالیس فٹ تک دوفٹ چوڑا گڑھاکھودا تھا جس پر مٹی گر گئی اور ذیشان اندر ہی دب گیا تھا۔