نائیجیریا کے دارلحکومت میں بس اڈے پر دھماکے ، 70افراد جاں بحق

نائیجیریا کے دارلحکومت میں بس اڈے پر دھماکے ، 70افراد جاں بحق
نائیجیریا کے دارلحکومت میں بس اڈے پر دھماکے ، 70افراد جاں بحق
کیپشن: Nigeria Blast

  

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کے دارلحکومت ابوجا کے بس اڈے پر دودھماکوں میں 70سے زائدا فرادمارے گئے ہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اُس وقت ہواجب وسطی ابوجا میں اپنے کام کاج کے سلسلے میں جانیوالے لوگ بسوں اور ٹیکسیوں میں سوار ہورہے تھے اورہرطرف جسمانی اعضاءپھیل گئے ۔پولیس ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ 40گاڑیاں بھی دھماکے میں تباہ ہوگئیں ۔دوسرے دھماکے کے نتیجے میں چارفٹ گہرا گڑھا پڑا اور گاڑیوں کے تیل سے آگ بھڑک اُٹھی ۔ابتدائی طورپر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام کا کہناتھاکہ یہ دھماکہ بھی بوکوحرام کی طرف سے کیاگیا۔

مزید :

بین الاقوامی -