انٹرنیٹ نے ٹی وی کو مات دے دی

انٹرنیٹ نے ٹی وی کو مات دے دی
انٹرنیٹ نے ٹی وی کو مات دے دی

  

نیویارک (بیورو رپورٹ) امریکہ میں انٹرایکٹو اشتہارات ( انٹرنیٹ اشتہارات) نے ٹیلی وژن پر کئے جانے والے اشتہارات کو مات دے دی۔ انٹرنیٹ اشتہارات رپورٹ کے مطابق سال 2013ء کے لئے اشتہارات کی مد میں وصول کی گئی رقم 42.8 ارب ڈالر (4280ارب روپے) رہی جبکہ ٹیلی وژن پر اشتہارات کی رقم 40.1 ارب ڈالر (4100ارب روپے) رہی، ان اعدادوشمار سے لگتا ہے کہ لوگ انٹرنیٹ کو ٹی وی پر ترجیح دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں اور بھی حیرت انگیز انکشافات ہوئے جن میں موبائل فون کی نمو میں مسلسل تیسرے سال ٹرپل ڈیجٹ ترقی تھی۔ اسی طرح ڈیجیٹل ویڈیو کی ترقی بھی شامل رہی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انٹرنیٹ کی ٹی وی پر فوقیت کوئی انوکھی بات نہیں کیونکہ حالیہ چند سالوں میں انٹرنیٹ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ہم ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا دور پرانا ہوچکا ہے اور آنے والے دنوں میں لیپ ٹاپ بھی تاریخ کا حصہ ہوں گے جبکہ سب کچھ موبائل فون میں آجائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -