وزیراعظم کی عدم شرکت پر اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آﺅٹ

وزیراعظم کی عدم شرکت پر اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آﺅٹ
 وزیراعظم کی عدم شرکت پر اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آﺅٹ

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ اور دوسری اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کی سینیٹ کے اجلاس میں عدم شرکت اور اس حوالے سے رولز میںنرمی کی اجات نہ دینے پر اجلا س سے واک آﺅٹ کردیا ہے ۔ ایم کیو ایم کی طرف سے طاہر مشہدی وزیراعظم کی سینیٹ میں حاضری سے متعلق رولز میں ترمیم پیش کرنا چاہتے تھے جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ ہفتے میں ایک روز وزیراعظم سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کے پابند ہوں گے ،حکومت کی مخالفت پر یہ ترمیم پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ڈپٹی چیئر مین نے طاہر مشہدی سے دریافت کیا کہ انہیں وزیراعظم سے کیا کام ہے ؟تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم پورے ملک کا وزیراعظم ہوتا ہے ، سینیٹ کی کارروائی چلانے میں جانداری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ، وزراءجواب دینے سے کتراتے ہیں ، اس طرح کارروائی نہیں چلائی جاتی ۔۔ ایم کیو ایم کے اراکین کا کہنا ہے کہ اگر برطانوی وزیراعظم سینیٹ کے اجلاس میں شریک ہوسکتے ہیں تو پاکستان کے وزیراعظم سینیٹ کے اجلاس میں شریک کیوں نہیں ہوسکتے۔ پیپلز پارٹی کے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سینیٹ کو جوابدہ ہیں ۔اس ایوان میں وزیراعظم کا نہ آنا ایوان کی توہین ہے۔

مزید :

قومی -