دنیا کی آٹھویں قدیم ترین ممی کا سٹی سکین
لندن (بیورورپورٹ)لندن میوزیم میں موجود دنیا کی آٹھ نایاب ممیوں میں سے ایک ممی کے دماغ کا سٹی سکین کیاگیا۔ یہ ممی 2600سال پرانی ہے۔ اس سے قبل میوزیم میں موجود سات ممیوں کا سٹی سکین کیا گیا تھا اور اس امر کا اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی تھی کہ ہزاروں سال قبل لوگ کس طرح زندگی گزارتے‘ کھاتے پیتے اور کیا سوچتے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سکین کے نتائج سے ماضی کے لوگوں کے رہن سہن کے بارے میں بہت سے معمے حل کرنے میں مدد ملے گی اور یہ بھی معلوم ہو گا کہ ان کی دماغی صلاحتیں کیسی تھیں.