سادہ لباس میں نقاب پوش ڈیتھ سکواڈ کیخلاف احتجاج ہوگا:ایم کیوایم

سادہ لباس میں نقاب پوش ڈیتھ سکواڈ کیخلاف احتجاج ہوگا:ایم کیوایم
 سادہ لباس میں نقاب پوش ڈیتھ سکواڈ کیخلاف احتجاج ہوگا:ایم کیوایم

  

 کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کے لاپتہ ہونے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور دوسرے اداروں کا ڈیتھ سکواڈ سادہ لباس میں نقاب پہن کر شہریوں کو گرفتار کر رہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ڈیتھ سکواڈ کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ نقاب پوش ڈیتھ سکواڈ کارکنوں کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کا مطالبہ کرتا ہے ، یہ بھی نہیں بتایا جاتا کہ ان کارکنوں کو کیوں گرفتار کیا گیا اور کہاں جاتا ہے جبکہ گذشتہ ارٹالیس گھنٹوں میں سات کارکن لاپتہ ہوئے ہیں ۔کمیٹی کے مطابق اردو بولنے والے پروفیشلز کو بھی چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے ، کراچی کو خونی بھیڑیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید :

کراچی -