گوگل گلاس کی پہلی چوری کی کوشش

گوگل گلاس کی پہلی چوری کی کوشش
گوگل گلاس کی پہلی چوری کی کوشش
گوگل گلاس کی پہلی چوری کی کوشش
گوگل گلاس کی پہلی چوری کی کوشش
گوگل گلاس کی پہلی چوری کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسکو (نیوز رپورٹ)ایک وقت تھا کہ لوگ اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت گھرو ں میں رکھ کر کیا کرتے تھے اور چوروں کے پاس صرف پیسے لوٹنے کی آزادی تھی لیکن پھر وقت بدلا اور موبائل فون مارکیٹ میں آگئے اور ڈاکوؤں کے لئے آسانی پیدا ہوئی  لیکن اب موبائل فونز کے بعد عینکیں بھی ڈاکوؤں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ امریکہ کے شہر سان فرانسکو میں پہلے گوگل گلاس کی چوری کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صحافی کیل رسل ایک خبر کی کوریج کے لئے گوگل گلاس (عینک)لگاکر شہر کے ایک علاقہ میں پھر رہے تھے کہ ایک نامعلوم شخص نے ان سے وہ عینک چھین لی اور فرار ہو گیا۔انہو ں نے اس کا پیچھا کیا اور اپنی عینک حاصل کر لی۔ واقع کی پولیس رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گوگل گلاس ایک جدید طرز کی عینک ہے اور اس میں کئی طرح کی ٹیکنا لوجی سے متعلق سہولیات ہیں۔ اس عینک کی قیمت 1500ڈالر (150,000روپے)ہے اور دنیا بھر میں یہ 15اپریل کو متعارف کروائی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -