امریکی اداکارہ کو موٹاپے کا خوف

امریکی اداکارہ کو موٹاپے کا خوف
امریکی اداکارہ کو موٹاپے کا خوف

  

نیویارک (نیو ڈیسک)مشہور امریکی ماڈل کم کارڈئیشین اپنے  ہنی مون پر ذاتی”فٹنس ٹرینر“ کو ہمراہ لیجا ناچاہتی ہیں۔ مغربی میڈیا کے مطابق وہ گلو کار”کا نئے ویسٹ“کے ساتھ اگلے ماہ فرانس کے شہر پیرس میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔ تاہم یہ شادی کس جگہ سر انجام پائیگی یہ خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ ان کے ایک دوست نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اامریکی ماڈل نے اپنے کوچ کو ” ہنی مون“پر ساتھ چلنے کیلئے معاوضہ ادا کیا ہے۔33سالہ ماڈل موٹا ہونے سے بے حد ڈرتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ”فٹنس ٹرینر“کی عدم موجودگی میں وہ ٹھیک سے ورزش نہیں کرسکتیں۔ لہذا وہ اپنی دس ماہ کی بچی ”نارتھ“ کو تو گھر چھوڑجائیں گی، لیکن ٹرینر ضرور ان کے ہمراہ ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -