اتنی امیر کیسے ہوئیں؟
نیو یارک (نیو ز ڈیسک)مشہور برازیلین نژاد امریکی ماڈل ”گزلے بندچن“کو ان کی شہرت مہنگی پڑ گئی۔ان کا نام”فوربز“میگزین کی جانب سے امیر ترین سپرماڈلز کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ اب انہو ں نے انکشاف کیا ہے کہ اس فہرست کے باعث امریکی ٹیکس حکام اور وفاقی ادارے نے ان سے تفتیش کی ہے۔گزلے کے مطابق ان کی آمدنی زیادہ ہے لیکن اتنی زیادہ نہیں جتنی اس میگزین نے بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا کھانا پینا، رہن سہن اور خواہشات سب عام لوگوں جیسی ہیں لیکن لکھنے والے کچھ بھی لکھ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ کسی فہرست پر ہیں یا نہیں ا س سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس مضمون کی وجہ سے بے حد پریشانی ضرور اٹھانی پڑی ہے۔ دوسری جانب”فوربز“میگزین کا کہنا ہے کہ یہ فہرست مرتب کرتے ہوئے دیکھا جا تا ہے کہ ماڈل نے کتنے اشتہارات میں کام کیا ہے اور کن کن کمپنیوں سے اس کے معاہدے ہیں۔ پھر ان معلومات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی دولت کا اندازہ لگایا جا تا ہے۔