ایک گھرجہاں سب کچھ الٹا ہے

ایک گھرجہاں سب کچھ الٹا ہے
ایک گھرجہاں سب کچھ الٹا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینٹ پیٹرز برگ(نیوز  ڈیسک)روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایک ایسا فلیٹ بنایا گیا ہے جہاں سب کچھ الٹا ہے۔ عجائب گھر نما اس گھر میں ہر چیز سرکے بل رکھی گئی ہے۔ جس کے باعث گمان ہوتا ہے کشش ثقل(Gravity) کے قوانین اس گھرپر لاگو نہیں ہوتے۔ یہاں موجود تمام ترفرنیچر چھت کے ساتھ نصب ہے اور ہر قسم کا گھریلو سامان موجود ہے۔اسی طرح واشنگ مشین اور کچن میں کھانا پکانے کے لئے درکار تمام مشینری موجود ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اسے چھت کے ساتھ نصب کیا گیا ہے۔یہ گھر اس وقت مقامی افراد اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -