جسم کی حرارت سے الیکٹرانک اشیاء چارج کریں

جسم کی حرارت سے الیکٹرانک اشیاء چارج کریں
جسم کی حرارت سے الیکٹرانک اشیاء چارج کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(نیو ڈیسک)اب جلد الیکٹرونک اشیاء کو چارج کرنے کے لئے بجلی کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ جسم کی حرارت سے بھی یہ کام لیا جا سکے گا۔ جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے بجلی پیدا کرنے والا ایسا آلہ ایجا کیا ہے جو جسم کی حرارت سے بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسے ایک بریسلٹ پر لگاکر بجلی بنانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس سے گھڑیاں اور دیگر آلات چارج کرنے کا کام لیا جا سکتا ہے۔ لیکن امید ہے مستقبل میں یہ ٹیکنا لوجی کاروں، فیکٹریوں، جہازوں اور دیگر مشینری جن سے”تھرمل توانائی“کا اخراج ہو تاہے، کے ساتھ بھی استعمال کی جا سکے گا۔ اسی طرح جو موبائل کمپنیاں ”سمارٹ گھڑیاں“متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں وہ بھی ان مصنوعات میں یہ ایجاد استعمال کر سکتی ہیں۔ اس طرح انہیں چارج کرنے کی ضرورت ختم ہو جائیگی۔ ماہرین کی جانب سے اسے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلابی ایجاد قرار دیا جا رہاہے