خون کی بند شریانوں کی 4 اہم ترین علامات جنہیں لوگ عام طور پر نظر انداز کردیتے ہیں

خون کی بند شریانوں کی 4 اہم ترین علامات جنہیں لوگ عام طور پر نظر انداز کردیتے ...
خون کی بند شریانوں کی 4 اہم ترین علامات جنہیں لوگ عام طور پر نظر انداز کردیتے ہیں

  


لندن(نیوزڈیسک)اچانک دل کے دورے کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ خون کی شریانوں کا بند ہوجانا ہوتا ہے اور کچھ ایسی علامات ہوتی ہیں جن کی وجہ سے شریانوں کے بند ہونے کا علم پہلے ہی سے ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو ایسی چار علامات بتاتے ہیں کہ جن کے ذریعے آپ کو فوراًعلم ہوجائے گا کہ خون کی شریانیں بند ہیں یا کھلی ہیں۔

اسلام طریقہ علاج حجامہ کے حیرت انگیز طبی فوائد جدیدسائنس بھی مان گئی

مردانہ کمزوری یا تناﺅ میں مشکلات

اگر مردوں کو جنسی عمل سے قبل تناﺅ میں مشکلات کا سامنا ہو تو جان لیں کہ ان کی خون کی شریانیں بند ہوچکی ہیں اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ اس طرح کی علامات شروع ہونے اور مکمل شریانوں کے بند ہونے میں تین سے پانچ سال کا عرصہ لگ جاتا ہے اور اگر کسی کو ایسے مسائل شروع ہوں تو وہ فوراًاپنے علاج پر توجہ دے کر صحت مند ہوسکتے ہیں۔

گنجا پن کے ذریعے

جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گنجے پن کی ایک وجہ خون کی شریانوں کا بند ہوجانا ہوتا ہے۔ایک تحقیق میں 37ہزار مردوں کے سر کے اوپر گنجے پن کی وجہ خون کی شریانیں بند ہونا بتایا گیا ہے۔ایک اور ملتی جلتی تحقیق میں چار ہزار خواتین اور تین ہزار مردوں پر بھی ایسے کی نتائج سامنے آئی۔

کانوں کے ذریعے

اگر کان کی لوئیں بڑی ہوجائیں یا ان کے گرد سوزش آجائے تو جان لیں کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ خون کی شریانیں بند ہو گئی ہیں اور فوراًسے پہلے کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ایک تحقیق میں ماہرین نے ایسے لوگوں کا مطالعہ کیا جن کے کان کی لوئیں سوجی ہوئی یا بڑی ہوگئی تھیں اور یہ بات سامنے آئی کہ ایسے لوگوں کی دل کی شریانیں بند تھیں۔

چلتے ہوئے پنڈلیوں میں درد

اگر چلتے پھرتے پنڈلیوں میں درد محسوس ہو تو فوراًسے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کہ یہ بہت ہی خطرناک علامت ہے اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ خون کی شریانیں بند ہورہی ہیں۔

کچھ لوگ ان علامات کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کو مشورہ ہے کہ اپنے ڈاکٹر کے مشوروں پر عمل کریں اور اپنی پریشانی سے چھٹکارا پالیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...