کیا آپ یقین کریں گے یہ تصویر کسی میوزیم کلب کی نہیں بلکہ ایک قبرستان کی ہے؟

کیا آپ یقین کریں گے یہ تصویر کسی میوزیم کلب کی نہیں بلکہ ایک قبرستان کی ہے؟
کیا آپ یقین کریں گے یہ تصویر کسی میوزیم کلب کی نہیں بلکہ ایک قبرستان کی ہے؟

  


ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپانی ہمیشہ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے تمام دنیا کی توجہ ان کی جانب مبذول ہوجاتی ہے اور ٹوکیو میں بنے ہوئے ایک قبرستان نے تو پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔اس قبرستان میں داخل ہوں تو LEDسے جگمگاتی دیواروں کودیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید انسان کسی ڈانس کلب میں آگیا ہے لیکن حقیقت میں یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جنہیں جلانے کے بعد ان کی راکھ ان جگہوں پر رکھ کر روشنیاں آن کردی گئی ہیں۔

اس قبرستان میں بدھا کے ایک بڑے مجسمے کے گردا گر 2,046قبریں ہیں جن میں برقی قمقمے چمچما رہے ہیں۔اس قبرستان میں دفن لوگوں کی راکھ کو کچھ عرصے بعد زمین کے نیچے دفن کردیا جاتا ہے تاکہ باقی لوگوں کو روشنیوں کے قبرستان میں دفن ہونے کا موقع مل سکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...