اونچی ایڑھی والی جوتیاں پہننے والی خواتین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر ،سائنسدانوں نے خبر دار کر دیا

اونچی ایڑھی والی جوتیاں پہننے والی خواتین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر ...
اونچی ایڑھی والی جوتیاں پہننے والی خواتین کیلئے انتہائی تشویشناک خبر ،سائنسدانوں نے خبر دار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) اونچی ایڑی والے جوتوں کا شوق خواتین میں حد سے زیادہ پایا جاتا ہے مگر افسوس کہ اس کے نقصانات بھی حد سے زیادہ ہیں اور مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ اکثر خواتین ان سے آگاہ نہیں ہیں۔

دبئی میں'بے قابو پاکستانی'کا نو عمر غیرملکی لڑکی کو بوسہ،ایسی وجہ بیان کی کہ جج بھی چکر ا گیا

امریکا کی سٹینفرڈ یونیورسٹی کے بائیوموشن سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایڑی کے بغیر، ڈیڑھ انچ ایڑی اور ساڑھے تین انچ ایڑی والے جوتوں کو پہن کر چلنے والی خواتین کے ایک گروپ کے جسم کے جوڑوں کا جدید آلات سے معائنہ کیا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایڑی کی لمبائی میں اضافے کے ساتھ ہی گھٹنے کی ہڈیوں کے زاویے میں تشویشناک خم آنا شروع ہوجاتا ہے جو کہ جوڑوں کے شدید درد کا باعث بنتا ہے۔ اونچی ایڑی کی وجہ سے گھٹنوں میں قدرتی طور پر چوٹ اور جھٹکے کو جذب کرنے والا کارٹیلیج بھی متاثر ہوتا ہے اور یوں جوڑوں کی بیماری Osteoarthritis پیدا ہوجاتی ہے۔ اونچی ایڑی کی شوقین خواتین کو تلووں اور پنجوں میں زخموں اور زیریں ٹانگ کے پچھلے حصے میں پٹھوں کے کھنچاﺅ کا مسئلہ بھی درپیش رہتا ہے۔
اونچی ایڑی کی وجہ سے گھٹنوں پر پڑنے والے دباﺅ میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے جو جوان خواتین کے لئے بھی انتہائی تکلیف دہ نتائج کا باعث بنتا ہے لیکن خصوصاً عمر بڑھنے کے ساتھ یہ مسئلہ دردناک صورت اختیار کرجاتا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے اور یہ بات قابل توجہ ہے کہ کیا محض فیشن کی خاطر مفلوج کردینے والی بیماریاں قابل قبول ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -