وہ موبائل الارم جو آپ کو بستر سے جھنجھوڑ کر اٹھا دے گا

وہ موبائل الارم جو آپ کو بستر سے جھنجھوڑ کر اٹھا دے گا
وہ موبائل الارم جو آپ کو بستر سے جھنجھوڑ کر اٹھا دے گا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں کہ جو الارم کو بند کرکے پھر سے گہری نیند میں چلے جاتے ہیں تو آپ کے لئے ایک نئی قسم کا الارم ایجاد ہوچکا ہے جو آپ کو بستر سے نکالنے کی 100 فیصد گارنٹی دیتا ہے۔

مزیدپڑھیں:پریشان بیگمات کے شوہروں کی عمر پر اثرات،سائنس نے بھی دنیا بھر کے مر دوں کے خیالات کی تصدیق کر دی

نیویارک سے تعلق رکھنے والے مائیکل سمیگن نے "I'm Up Alarm" نامی ایپ ڈیزائن کی ہے جس کے ذریعے ہر صارف ایک خاص کیو آر کوڈ ڈاﺅن لوڈ کرے گا جسے پرنٹ کرکے گھر میں کسی بھی جگہ لگایا جاسکتا ہے۔ الارم بجنا شروع ہوجائے گا تو اس وقت تک بند نہیں ہوگا کہ جب تک موبائل فون کے ذریعے کیو آر کوڈ کو سکین نہ کرلیا جائے۔ یہ الارم کوئی بھی بٹن دبانے سے بند نہیں ہوگا بلکہ اس کو بند کرنے کے لئے آپ کو اٹھ کر کیو آر کوڈ کے پاس جانا پڑے گا تاکہ اس کو سکین کرکے الارم کو بند کیا جاسکے۔ ایپ کو جون میں ڈاﺅن لوڈ کے لئے پیش کیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...