ترکی ،کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 300 افراد کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز

ترکی ،کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 300 افراد کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمے ...

 انقرہ (اے پی پی) ترکی میں ایک سال قبل کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 300 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوگیا۔ 13مئی 2014ء کو مغربی شہر سوما کے قریبی پیش آنے والے اس حادثے میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کاربن مونو آکسائیڈ بھر جانے اور آگ لگنے سے کان کے اندر کام میں مصروف 800 محنت کش اندر پھنس گئے تھے جن میں سے 301 جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثہ پر حکومت کے سرد مہری پر مبنی رویئے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے ‘ ترک پولیس نے اس واقع کے ذمہ دار 45 افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں کوئلے کی مذکورہ کان چلانے والی کمپنی سوما کومر گروپ کے 8 سینئر عہدیدار بھی شامل تھے ان افراد کے خلاف مقدمہ کی سماعت پیر کی صبح سوما کے قریبی شہر اخضر میں شروع ہوئی جس کے طویل عرصہ تک چلنے کا امکان ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...