بی جے پی کی مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے مطالبے کی مذمت

بی جے پی کی مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے مطالبے کی مذمت

 نئی دہلی (اے پی پی) حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے مسلمانوں کو اقلیتوں کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کرنے کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ پیر کو انتہا پسندوں کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہاکہ انتخابی عمل میں حصہ لینا ہر بھارتی شہری کا بلا رنگ ونسل اور فرقہ کے آئینی حق ہے۔ بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسن نے پیر کو کہا تھا کہ بھارت کا آئین تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو ووٹ کا حق دیتا ہے۔ اس میں ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی سب شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کسی کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرسکتا اور مسلمان بھارت کو مادر وطن تصور کرتے ہیں۔ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما اور رکن پارلینمنٹ ستجے راوت نے اپنی پارٹی کے ترجمان اخبار میں مضمون کے ذریعے بھارتی مسلمانوں سے ووٹ کا حق واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...