بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سوٹ کے بعد شال پر ہنگامہ برپا ہوگیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سوٹ کے بعد شال پر ہنگامہ برپا ہوگیا

 نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متنازع سوٹ کے بعد اب ان کی شال پر ہنگامہ برپا ہوگیا گزشتہ روز دن بھر سوشل میڈیا پر اس بات پر بحث ہوتی رہی کہ نریندر مودی نے جو شال پیرس پہنچنے پر اپنے شانے پر ڈال رکھی تھی کیا وہ واقعی مشہور غیر ملکی برانڈ لوئی ویتان کی ہے؟اس مباحثے کو کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ہوا دی تھی پون کھیڑا نے گذشتہ دنوں ٹویٹ کیا کہ لوئی ویتان کی شال اوڑھ کر جناب مودی فرانس میں اپنے میک ان انڈیا مہم کی زوردار تشہیر کر رہے ہیں۔ پون کھیڑا کے اس طنز کے بعد ٹی وی صحافی ساگریکا گھوش نے بھی ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم نے پیرس میں لوئی ویتاں کی شال اوڑھی، میرے خیال سے وہاں بھارتی ہینڈلوم زیادہ بہتر ہوتا! تاہم اس پوری بحث میں دلچسپ موڑ اس وقت آیا جبRakesh_lv نام کے ٹوئیٹر ہینڈل سے مبینہ لوئی ویتان کو مودی کی تصویر ٹویٹ کر کے یہ پوچھا کہ کیا وہ ایسی شال خریدنا چاہتے ہیں اور کیا لوئی ویتان ایسی شال بناتا ہے؟لوئی ویتان نے اس کے جواب میں لکھا کہ ’آپ کے ٹویٹ کیلئے شکریہ۔ بدقسمتی سے آپ نے جو تصویر دی ہے ویسی شال لوئی ویتاں نے نہیں بنائی ہے۔لوئی ویتان کے اس ٹویٹ کے بعد پون کھیڑا اور ساگریکا گھوش نے معافی مانگی اورلکھا کہ لوئی ویتان کے ٹویٹ کے بارے میں معافی چاہتی ہوں۔ وزیر اعظم کی شال لوئی ویتاں کی شال نہیں تھی ہوتی بھی تو کچھ غلط نہیں تھا!خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر براک اوباما کی ہندوستان آمد کے دوران ایک سوٹ پہنا تھا جس پر ان کا نام لکھا ہوا تھا۔ اس پر بہت شور ہوا تھا۔بعض حلقوں سے یہ بات کہی گئی تھی کہ مودی نے جو سوٹ زیت تن کیا تھا وہ 10 لاکھ روپے کا تھا۔ بعد میں یہ سوٹ 4.31 کروڑ میں نیلام ہوا۔

مزید : عالمی منظر


loading...